رجسٹریشن نمبر:0012223
قومی ٹیکس نمبر: 3-0658678(NTN)

مسعود ٹیکسٹائل ملز میں خوش آمدید۔ ہماری ویب سائٹ وزٹ کرنے کا بہت شکریہ۔ مسعود ٹیکسٹائل ملز پوری دنیا میں آپریٹ کرتی ہے۔ مسعود کی کولیکشن میں اعلیٰ معیار کے گارمنٹس کی وسیع رینج دستیاب ہے جس میں ٹی شرٹ، پولو شرٹ، جاگنگ سوٹ، ہینلے شرٹ، ریگلان شرٹ، ٹینک ٹاپ، بکنی، شارٹس، پینٹس اور اسلیپ وئیر شامل ہیں۔ گزشتہ سالوں میں مسعود ٹیکسٹائل کی تیزی سے ہوتی ہوئی ترقی کے پیچھے قابل، پیشہ وَر عملہ، باصلاحیت مرچنڈائزرز کی ٹیم، عمدہ فراہمی اور عمومی سپورٹ کی خدمات اور سٹیٹ آف دی آرٹ ٹیکنالوجی کار فرما ہے۔

مسعود ٹیکسٹائل ملز نے انٹرنیٹ کو آستعمال کرتے ہوئے اپنے آپریشنزکو وسعت دی ہے اور ویب پہ بین الاقوامی تجارت کی سہولت کو استعمال کیا ہے۔ مسعود ٹیکسٹائل ملز پوری دنیا میں مو جود اپنے گلوبل بائرز اور ایجنٹس کے نیٹ ورک سے کوآرڈینیٹ کرنے اور مارکیٹ کی معلومات کے لیے اسٹیٹ آف دی آرٹ کلائینٹ/سرور ٹیکنالوجی استعمال کرتی ہے

mission
مشن اسٹیٹمنٹ

ہمارامقصد متحرک، منافع بخش اور شرح نمو پر مبنی کمپنی بننا ہے جو اپنے شئیر ہولڈرزاور سرمایہ کاروں کو بہترمنافع، اپنے کسٹمرز کو معیاری مصنوعات اور اپنے ملازمین کو محفوظ اور دوستانہ ماحول فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی منڈی میں پا کستان کا امیج بہتر بنا سکے۔

وژن اسٹیٹمنٹ
  • کسٹمرز کو اعلٰی معیار کئ مصنوعات اور خدمات کی فراہمی کی وجہ سے سب سے معروف ٹیکسٹائیل مصنوعات بنانے والا ادارہ بننا
  • کمٹمنٹ، سالمیت، ایمانداری اور جذبہ اتحاد اور منظم کارکردگی کے ذریعے غیر معمولی مقام حاصل کرنے کی کوشش۔
  • اعلٰی طرز کی کمپنی بننا جو اخلاقی، معاشی اور ماحولیاتی سیکٹرز میں مسلسل کردار ادا کرے
  • ایک ایسی متحرک، پیشہ وارانہ اور ماہر ٹیم تیار کرنا جو کہ اختراع اور تجدید کے ذریعے نشو نما کرے۔
  • حقیقی معنوں میں آمدنی کی پیداوار کو بنائے رکھنا۔
© Copyrights, Masood Textile Mills Ltd, All Rights Reserved.
EIMS